منڈی بہاءالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 16 ستمبر 2021) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمدنوید اقبال نے جوڈیشل مجسٹریٹ عقیل احمد جنجوعہ کا ماہانہ دورہ کیا۔ جیل پہنچنے پر جیل کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ اس موقع پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس جیل رانا شمشاد حسین، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل محمد عامر مچرا، سمیع اللہ اور دیگر سٹاف جیل بھی موجود تھا۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل رانا شمشاد حسین نے جیل میں دستیاب سہولیات اور دیگر امورز سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ اپنے دورے کے دوران ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جیل کے مختلف سیلز کا معائنہ کیا اور وہاں پر موجود سہولیات کا فرداََ فرداََ جائزہ لیا۔ انہوں نے صفائی اور کچن اسیران پر کھانے کے معیار کو چیک کیا جو کہ معیار کے عین مطابق پایا گیا۔ انہوں نے اسیران سے ملاقات کے دوران فردافردا ان کے مسائل دریافت کئے ۔
نو عمر وارڈ میں نو عمر اسیران کو دی جانے والی غیر رسمی تعلیم اور کوویڈ 19 کے متعلق کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا اور تسلی بخش قرار دیا۔ انہوں نے معمولی نوعیت کے جرم میں ملوث08 ملزمان کی فوری رہائی کے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے اسیران کو باور کرایا کہ نفرت جرم سے ہے، انسان سے نہیں اور کوئی بھی انسان پیدائشی طور پر مجرم نہیں ہوتااور قیدی اس بات کا عہد کریں کہ وہ یہاں سے اچھے انسان بن کر اپنے خاندان اور ملک و قوم کیلئے خدمات سرانجام دینگے۔
محمدنوید اقبال نے ایک لاوارث بزرگ حوالاتی عبدلامجید ولد مہر دین جو کہ گدادری کرتا تھا کو نقد رقد دی جس سے جیل انتظامیہ نے اس حولاتی کو ماسک اور گولیاں ، ٹافیاں اور دیگر سامان خرید کر دیں تا کہ وہ ان کو بیچ کر اپنا روزگار کما سکے۔