ایس ایچ او کی کاروائی: پتنگ فروش گرفتار ، 270 پتنگیں برآمد

منڈی بہاءالدین: ویلڈن احسان اللہ ٹوپہ ایس ایچ او سٹی کی انسانی جانوں سے کھیلنے والے پتنگ فروش کے خلاف دبنگ کارروائی پتنگ فروش گرفتار 270 پتنگیں برآمد

منڈی بہاوالدین (قمر وڑائچ بیورو چیف) آئی جی پنجاب پولیس راؤ سردار علی خان کے ویژن اور ریجینل پولیس آفیسر عمران احمر کی ہدایات اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا کے احکامات پر جرائم سے پاک معاشرہ مہم کے دوران ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کاروائیاں جاری محمد خالد ملکDSP صدر سرکل کی زیر قیادت SHO تھانہ سٹی احسان اللہ ٹوپہ اور انکی ٹیم محرر تنویر احمد، اور حسن علی ۔منورحیات ۔کامران ڈار نےسماج دشمن عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے

انسانی جانوں سے کھیلنے والے پتنگ فروش رانا کامران ولد خالد محمود قوم سکنہ سکول محلہ سے 270 پتنگیں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا-ایس ایچ او تھانہ سٹی احسان اللهُ ٹوپہ ‎پروفیشنل اور دبنگ پولیس آفیسر ہے جن کی تھانہ سٹی میں پوسٹنگ کے بعد اس علاقہ سے سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے اور جرائم پیشہ افراد کا ایس ایچ او سٹی نے ناطقہ بند کر رکھا ہے

Exit mobile version