ایس ایچ او پھالیہ کی کاروائی، 1500 گرام چرس اور 20 بوتل شراب برآمد

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا کی ہدایات پر ملک عدنان(DSP پھالیہ سرکل) کی زیر قیادت عبدالرحمان ڈوگہ (SHO تھانہ پھالیہ) اور انکی ٹیم کی زبردست کاروائی. 1500 گرام چرس اور 20 بوتل شراب ولائتی برآمد

منڈی بہاؤالدین پولیس( ایم.بی.ڈین نیوز 15 مارچ 2022) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا کی ہدایات پر عبدالرحمان ڈوگہ (SHO تھانہ پھالیہ) اور انکی ٹیم نے منشیات کیخلاف جاری مہم کے دوران ملزم عدیل مسیح کے قبضہ سے 20 بوتل شراب ولائتی جبکہ ملزم احتشام کے قبضہ سے 1500 گرام چرس برآمد کرکے انکے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لئیے۔

بہترین و عمدہ کارکردگی پر انور سعید کنگرا (DPO منڈی بہاؤالدین) کیطرف سے پوری ٹیم کو شاباش۔ ہمارا مشن منشیات سے پاک معاشرہ: منڈی بہاؤالدین پولیس

Exit mobile version