منڈی بہاءالدین: ایس ایچ او تھانہ پھالیہ عبدالرحمن ڈوگہ کی اپنی ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کر کے حوالات کی سلاخوں میں ڈال دیا
منڈی بہاءالدین (ایم.بی.ڈین نیوز یکم مارچ 2022) تفصیلات کے مطابق دوران پٹرولنگ ناجائز اسلحہ رکھنے والے اور ہوائی فائرنگ کرنے والے پولیس کے ہتھے چڑھ گئے. ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور ملزمان سے اسلحہ برآمد کر کے حوالات کے مہمان بنا دئے ملزمان میں قیصر ولد خان محمد ساکن مانو چک عاطف ولد محمد اصغر ساکن دالہ چک فیاض ولد محمد اسلم ساکن کوٹ ککے شاہ شامل ہیں.
اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ پھالیہ عبدالرحمن ڈوگہ کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف مزید گھیرا تنگ کریں گے کیونکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور ہوائی فائرنگ کرنے والے لوگ کسی رعایت کے مستحق نہیں کیونکہ ان کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی اور ہوائی فائرنگ کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل جاتا ہے.
مزید انہوں نے کہا کہ تھانہ پھالیہ میں انشاء اللہ جرائم پیشہ افراد کو نکیل ڈال کر ہی دم لیں گے پھالیہ شہر اور گردونواح میں جرائم پیشہ افراد کے رہنے کی کوئی جگہ نہیں بہت جلد جرائم پیشہ افراد پھالیہ پولیس کی گرفت میں ہوں گے