ایس ایچ او پھالیہ کا اپنی ٹیم کے ہمراہ شہر میں سرچ آپریشن

phalia sho

اظہر تارڑ ایس ایچ او تھانہ پھالیہ اور انکی ٹیم (مزمل حسین، الیاس شاہ، ضمیر حسین، فیض احمد و دیگر) کے ہمراہ علاقے میں سرچ آپریشن۔

منڈی بہائوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 16 جولائی 2022) اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ پھالیہ اظہر تارڑ نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں گے۔ ساجد کھوکھر ڈی پی او اور ملک عدنان ڈی ایس پی پھالیہ منڈی بہاؤ الدین نے جرائم کیخلاف کارروائیاں تیز کرنے اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے احکامات جاری کیے ہیں جنکی روشنی میں جرائم کیخلاف کمر کس لی ہے۔

عوام کے تعاون سے علاقہ تھانہ پھالیہ کو کرائم فری ایریا بنا ئیں گے. پولیس کے سرچ آپریشن کو عوامی سطح پر سراہا گیا۔ مقامی افراد کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او تھانہ پھالیہ اظہر تارڑ نے تعیناتی کے بعد جس طرح گشت کو موثر بنایا ہے یہ انکے کرائم فائٹر ہونے کا ثبوت ہے۔ انکی تعیناتی کے بعد سے عام عوام بھی اب خود کو محفوظ تصور کرتے ہیں۔

Exit mobile version