ایس ایچ او تھانہ پھالیہ عبدالرحمن ڈوگہ کا سماج دشمن عناصر کے خلاف مزید گھیرا تنگ اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف دبنگ کاروائیاں جاری ایس ایچ او تھانہ پھالیہ نے ہمراہ اپنی ٹیم کامیاب چھاپہ مار کر غیر قانونی آتشبازی کا سامان بھاری مقدار میں برآمد کر لیا جو کہ شب برات کو استعمال ہونا تھا .
منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 18 مارچ 2022) ملزم بلال ولد اکبر ساکن پھالیہ کے قبضہ سے بھاری مقدار میں غیر قانونی آتشبازی کا سامان برآمد کر کے حوالات کی سلاخوں میں ڈال دیا . اس زبردست اور دبنگ کاروائی پر ایس ایچ او تھانہ پھالیہ اور ان کی ٹیم کو عوامی وسماجی حلقوں نے خراج تحسین پیش کیا ہے.
اس موقع پر لوگوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ڈی پی او منڈی بہاوالدین کے شکر گزار ہیں جہنوں نے تھانہ پھالیہ میں ایک کرائم فائٹر فرض شناس آفیسر لگایا ہے جب سے ایس ایچ او تھانہ پھالیہ تعینات ہوئے ہیں جرائم میں کافی حد تک کمی آئی ہے اور آنے والے سائلین سے ان کا رویہ بہت اچھا ہے .
ان کے خوش اخلاق کی وجہ سے پولیس اور عوام میں کافی حد تک دوریاں ختم ہوئی ہیں کیونکہ اب تھانہ پھالیہ میں عام بندے کی رسائی بھی یقینی ہے تھانہ میں آنے والے ہر شخص کی عزت تکریم کے ساتھ شنوائی ہو رہی ہے امید کرتے ہیں کہ ایس ایچ او تھانہ پھالیہ اسی طرح جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں گے