ایس ایچ او تھانہ سول لائن کی کاروائی، ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ برآمد

thana civil line mandi bahauddin

منڈی بہاؤالدین: ایس ایس ایچ او تھانہ سول لائن کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف زبردست کاروائیاں جاری . ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ برآمد. مقدمات درج

( بیوروچیف فیاض بٹ) تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سول لائن حامد ناصر رانجھا کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع . ملزم ( ارسلان احمد ولد سعی محمد) سے 12 بور پمپ ایکشن اور اکرام صفدر ولد صفدر اقبال سے رائفل44 بور معہ ایمونشن دوران ناکہ بندی برآمد کر لیا اور مقدمہ درج کر دیا

اس موقع پہ ایس ایچ او سول لائن کا کہنا تھا کہ میرے ہوتے ہوئے کسی کو شہر کا امن خراب کرنے کی اجازت کسی کو نہی دی جائے گی اور جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ سختی سے پیش ایا جائے گا سائلین کے لیے میرے تھانے کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں انصاف کے تمام تر تقاضے پورے کیے جائیں گے

انہوں نے کہا کہ مجھ تک پہنچنے کے لیے نا کسی سفارش کی ضرورت ہے اور نا کسی کو رشوت دینے کی بلا جہجک مجھ تک اپنا پیغام پہنچائیں اور زیادہ سے زیادہ جرم کی نشاندہی کریں ہم اپنی عوام کو تحفظ دینے کی بھرپور کوشش کر رے ہیں کرتے رہیں گے

Exit mobile version