سوہاوہ: ایس ایچ او اعجاز بٹ تھانہ سول لائن کی قیادت میں زاہد بوسال ہیڈ محرر نے کئی دنوں سے والدین سے بچھڑے ھوئے گمشدہ معصوم بچے عاقب علی والد سکندر حیات سکنہ ملکوال کو والدین کے حوالے کردیا ،والدین انتہائی خوش پولیس کو دعائیں
منڈی بہاءالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 24 فروری 2022) تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سول لائن کو گزشتہ روز ایک لاوارث اور معصوم بچہ ملا جس کو زاہد ہیڈ محرر تھانہ سول لائن نے کئی دنوں کی محنت اور کاوش سے بچھڑے معصوم بچے کو ان کے والدین سے ملوادیا والدین اپنے لخت جگر کو دیکھ کر خوشی سے نڈھال تھانہ سول لائن کی پولیس کو دعائیں.
اس موقع پر بچے کے والد سکندر حیات نے اپنے بیان میں کہا کہ اپنے بچے کو صحیح سلامت ملنے سے بہت خوش ھیں اور خوش اس لیے بھی ھیں کہ ہمارے بچے کو ہیڈ محرر زاہد نے اپنی تحویل میں رکھا اور اپنے بچوں سے بھی زیادہ پیار دیا اپنوں کی کمی محسوس نہ ھونے دی ،باحفاظت ہمارے حوالے کیا .
اس موقع پر سکندر حیات نے یہ بھی کہا کہ محکمہ پولیس بھی ہماری اپنی فورس ھے یہ ہماری جان و مال کی حفاظت کے لیے دن رات اپنوں سے دور رہتے ھیں ان کی وجہ سے ہم سکھ کی نیند سوتے ھیں یہ درد دل رکھنے والے ہمارے مسلمان بھائی ھیں یہ ہماری حفاظت کےیے ہمہ وقت تیار رہتے ھیں کسی ایک کی وجہ سے پورے ڈیپارٹمنٹ کو غلط مت سمجھیں .