انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب سردار علی خان کے ویژن کے مطابق کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا کی ہدایت پر ایس پی انویسٹی گیشن خالد رشید خان کی تھانہ گوجرہ چوکی بوسال میں کھلی کچہری
کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے احکامات جاری کیے گئے. شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے. چوکی بوسال فرنٹ ڈیسک کا افتتاح تھانوں کے بعد اب پولیس چوکیوں کو آن لائن سسٹم سے منسلک کیا جا رہا یے اور یہاں جدید کمپیوٹرائزڈ سہولیات عوام کو مسیر ہوں گی:خالد رشید خان
منڈی بہاؤالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 12 فروری 2022) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین انور سعید کنگرا کی ہدایت پر ایس پی انویسٹی گیشن خالد رشید خان نے تھانہ گوجرہ چوکی بوسال میں کھلی کچہری کاانعقاد کیا،کھلی کچہری میں گردو نواح کے علاقہ کی عوام الناس کی درخواستوں پر ان کے حل کے لئے فوری طور پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے اور کچھ درخواستوں کو موقع پر حل کر دیا گیا.
کھلی کچہری میں سرکل ملکوال کے ڈی ایس پی الطاف وڑائچ ،ایس ایچ اوز، درخواست گزار، معززین ، نمبرداران، میڈیا نمائندگان اور عوام الناس کی کثیرتعداد نے شرکت کی، ایس پی انویسٹی گیشن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا بنیادی مقصدپولیس اور عوام کے مابین فاصلوں کو ختم کر نا، عوام الناس کے مسائل کو سننا ان کا مناسب حل،بروقت کاروائی اور جلد از جلد انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنا ہے تاکہ عوام الناس کو انصاف ان کی دہلیز پر پہنچایا جا سکے.
آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق کھلی کچہریوں کے اس سلسلہ کو عوامی حلقوں نے خوش آئند قرار دیا، کھلی کچہریوں کا انعقاد تھانوں کی سطح پر کیا جا رہا ہے جس میں تمام تفتیشی افسران، ایس ایچ او اور سرکل افسر کی موجودگی میں فریقین کو سن کر مقدمات اور درخواستوں کو فوری حل کیا جائیگا.
کھلی کچہری کے اختتام پر چوکی بوسال میں قائم کئے گئے فرنٹ ڈیسک کا افتتاح کیا گیا تھانوں کے بعد اب پولیس چوکیوں کو آن لائن سسٹم سے منسلک کیا جا رہا یے، اور یہاں جدید کمپیوٹرائزڈ سہولیات عوام کو مسیر ہوں گی
