پاہڑیانوالی مین چوک میں عرصہ دراز سے نکاسی پانی کھڑے رہنے کی وجہ سے روڈ کو تباہ کردیا نکاسی نالہ بندہونے کی وجہ سے روڈ پر غلیظ پانی کھڑا رہنا معمول بن گیا اکثر انتظامیہ کو اگاہ کیا لیکن رزلٹ صفر/اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ایک نظر ادھہر بھی ہوسکتاہے نئے اسسٹنٹ کمشنر اس کاکچھ حل نکال سکیں
منڈی بہاءالدین (عدیل خان چوہدری 23 دسمبر 2021) اگر دیکھا جائے تو پاہڑیانوالی مین چوک سے لیکر بوائز سکول تک اور اتفاق پلازہ پاہڑیانوالی کے آگے تک غلیظ پانی کھڑا رہتاہے جس کی وجہ سے مچھروں نے گھیرا تنگ کرلیا یہاں تک کہ اتفاق پلازہ پر آنے والے مسافروں کو شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے خاص طور جو پیدل راہگیر ہیں انہیں یہاں سے گزرنا محال ہوجاتاہے .
موجودہ دور حکومت تحریک انصاف جناب MNA منڈی بہاؤالدین حاجی امتیاز احمد چوہدری اور جناب MPA پھالیہ چوہدری محمد طارق تارڑ اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ سے عوامی حلقوں نے پرزور اپیل کی ہے کہ خدارا اس نکاسی غلیظ پانی سے نجات دلائیں نکاسی نالے کی صفائی کروائی جائے.