ڈپٹی کمشنر منڈی بہاءالدین طارق علی بسرا نے کہا ہے کہ ڈینگی کی افزائش کے تمام ممکنہ مقامات کی باقاعدگی سے ان ڈور اور آﺅٹ ڈور سرویلینس جاری رکھی جائے
منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 27ستمبر 2021) انہوں نے محکمہ صحت اور ماحولیات کو ہدایت کی کہ ضلع بھر میں ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے جنگ یارڈز کو سیل کریا جائے ۔انہوں نے کہاکہ مون سون سیزن میں ہاٹ سپاٹ جگہوں کی مستقل بنیادوں پر لارا سائیڈنگ کی جائے تا کہ ڈینگی کی افزائش ممکن نہ ہو سکے، انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں کسی قسم کی سستی اور غفلت ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ڈی سی آفس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شفیق،سی ای او ہیلتھ (ڈی ایچ اے) ڈاکٹر محمد الیاس گوندل،سی ای او ایجوکیشن محمد یاسین ورک، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد افتخار، ڈاکٹر شکیل اقبال بٹ، ڈاکٹر خالد عباسی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر عتیق الرحمٰن، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ منڈی بہاﺅالدین ڈاکٹر قمر الزمان، ڈاکٹر عدنان، پی اے ٹو سی او ہیلتھ ارسلان رﺅف کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔
قبل ازیں سی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد الیاس گوندل نے اجلاس کو ان ڈور، آﺅٹ ڈور ڈینگی سرویلنس،ڈینگی سپرے ، انسداد ڈینگی سے متعلق ادویات کے سٹاک، ڈینگی لاروا سائیٹس کے معائنہ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس ہفتے کی کاروائی کے مطابق ہاٹ سپاٹ جگہوں کی چیکنگ کے دوران 10 جگہوں سے لاروے پائے جانے پر فوری طور پر مکینیکل لاروا سائیڈنگ کر دی گئی ہے جبکہ سو فیصد تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن بھی کر دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں ابھی تک ڈینگی کا کوئی مریض رپورٹ نہیں ہوا۔
ڈاکٹر محمد الیاس گوندل نے بتایا کہ ایک ہفتے کے دوران 518 ٹیموں نے ان ڈور81 ہزار25 گھروں کو چیک کیا گیا ہے جبکہ65 ٹیموں نے آﺅٹ ڈور10 ہزار800 گھروں کو چیک کیا۔ اسی طرح ان ڈور سرویلینس کے تحت3 لاکھ47 ہزار790 کنٹینرز چیک کئے گئے جبکہ آﺅٹ ڈور سرویلینس کے تحت37 کنٹینرز چیک کئے گئے اور ہاٹ سپاٹ کوریج 100 فیصد رہی۔ انہوں نے بتایا کہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے حفاظتی اقدامات نہ کرنے پر891 نوٹسز بھی جاری کئے گئے ہیں ۔
بریفنگ سننے کے بعد ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہا کہ ہسپتالوں میں ڈینگی پروٹوکول اور ایس او پیز کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل ہونے چاہیئں۔ جن میں ڈینگی ڈیسک ، پینا فلیکس کی تنصیب اور صفائی ستھرائی کے مکمل انتظامات کئے جائیں۔