انسانی دماغ کے لیے ویسے تو بہت سی اشیاء مفید ہیں لیکن کچھ اشیاء ایسی بھی ہیں جن کے استعمال کرنے سے دماغ کو زیادہ فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ گری دار میوے، زیتون کا تیل، مٹر اور پھلیاں، جو اور دیگر اناج، بیج دماغ کے فوائد کے لیے بہترین ہیں۔
گری دار میوے
اخروٹ، بادام، کاجو اور پیکن (زیتون کی شکل کا خوش ذائقہ خوردنی پھل) میں چکنائی، وٹامن ای، میگنیشیم اور دیگر غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں، جو دماغ کی صحت کو بہتر کرتے ہیں۔ گری دار میوے سے یادداشت، توجہ اور سوچنے کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے.
یہ بھی پڑھیں: چلغوزے کی قیمت میں حیرت انگیز کمی، قیمت 10 ہزار روپے سے گھٹ کر 3600 پر آ گئی
زیتون کا تیل
ایک تحقیق میں، جو افراد اپنے روز مرہ کے کھانے میں اضافی زیتون کے تیل کا استعمال کرتے ہیں، وہ اپنے خیالات کو بہتر طریقے سے منظم کرنے کے قابل ہوتے ہیں اور ان کی یادداشت بہتر ہوتی ہے۔ دوسری تحقیق کے مطابق زیتون کے تیل میں موجود اومیگا فیٹی ایسڈز ذہنی توجہ کو بڑھا سکتے ہیں۔
مٹر اور پھلیاں
کچھ مطالعات کے مطابق، مٹر اور پھلیاں فولک ایسڈ سے بھرپور ہوتی ہیں۔ یہ ایک ایسا وٹامن ہے جو ممکنہ طور پر بڑھتی عمر میں ذہنی بگاڑ کو روکنے میں مدد کر سکتا ہے۔
جو اور دیگر اناج
جو، چاول، مکئی اور گندم وٹامنز بی سے بھرپور ہوتے ہیں جو دماغ میں سوزش کو کم کرنے کا کام کرتے ہیں، ممکنہ طور پر یادداشت کو محفوظ رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔
بیج
کچھ تحقیق کے مطابق ہلکے سے بھونے ہوئے کدو کے بیج ٹرپٹوفن سے بھرپور ہوتے ہیں جو دماغ کو پرسکون کرنے اور بے چینی کو کم کرنے کے لیے ہے۔ سورج مکھی کے بیج میگنیشیم فراہم کرتے ہیں۔ یہ ایک ایسی معدنیت ہے جو کچھ لوگوں میں افسردگی اور اضطراب کو دور کرنے میں مدد کر سکتا ہے