الیکشن کمیشن منڈی بہاءالدین کی ٹیموں نے گھر گھر جا کر ووٹوں کی تصدیق شروع کر دی، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر منڈی بہاءالدین یاسر حمید کی گفتگو
منڈی بہاءالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 18 نومبر 2021) منڈی بہاؤالدین میں الیکشن کمیشن کی ٹیمیں گھر گھر جا کر ووٹوں کی تصدیق، اندراج اور منتقلی کے عمل میں حصہ لے رہی ہیں،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر یاسر حمید نے فیلڈ میں موجود ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ووٹوں کی جانچ پڑتال کے عمل کا جائزہ لیا.
انہوں نے بتایا کہ ایک ماہ تک جاری رہنے والی مہم کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جنہیں خصوصی طور پر ٹریننگ دی گئی ہے، جو گھر گھر جا کر ووٹ کا اندراج اور اخراج کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی ٹیموں کو نقشے اور مکمل تفصیل بھی فراہم کی گئی ہے تاکہ تمام ووٹ شناختی کارڈ کے پتہ کے مطابق بالکل درست جگہ پر ہوں تاکہ آئندہ انتخابات کے لئے شفاف ترین فہرستیں مرتب کی جاسکیں۔