متحدہ علماء کونسل کی کوشش رنگ لے آئیں. العصر مال، مال آف منڈی بہاءالدین میں نئے سال کی آمد کے سلسلہ میں منعقد ہونے والامیوزیکل کنسرٹ کینسل کر دیا گیا.
منڈی بہاءالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 31 دسمبر 2021) علماء اکرام اور العصر مال کی انتظامیہ کے درمیان ڈی ایس پی صاحب نے معاہدہ کروا دیا ہے کہ کسی قسم کا کوئی میوزیکل پروگرام نہیں ہوگا اسی طرح کوئی ٹک ٹاکرز نہیں آئینگے اور نہ ہی کوئی آتش بازی ہوگی کسی قسم کا کوئی غیر شرعی غیر اخلاقی پروگرام نہیں ہو گا
یاد رہے کہ متحدہ علماء کونسل ضلع منڈی بہاوالدین کا اہم اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں یہ اعلانیہ جاری ہوا تھا کہ آج بروز جعمہ مبارک اگر العصر مال میں نیو ائیر نائٹ کنسرٹ پروگرام ہوا، تو بعد از نماز عشاء چیمہ چوک میں تمام جماعتوں کا احتجاجی پریس کانفرنس کریں گے اور پروگرام کو روکنے کے لیے آخری راست اقدام تک جائیں گے اور پروگرام روکیں گے، حالات خراب ہونے کی تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر ہو گی.