الجنت پٹرول پمپ والے نالے کی صفائی نہ ہونے سے رہائشیوں کیلئے مشکلات کا باعث بننے لگا

انتظامیہ سے جلد نوٹس لینے کا مطالبہ. الجنت پٹرول پمپ والے نالے کی صفائی نہ ہونے سے رہائشیوں کیلئے مشکلات کا باعث بننے لگا. انتظامیہ سے جلد نوٹس لینے کا مطالبہ

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 20 مارچ 2022) یہ تصاویر منڈی بہاؤالدین میں الجنت پیٹرول پمپ کے ساتھ والے نالے کی ہیں جہاں تقریباً 1 ماہ قبل اس نالہ کی صفائی کی گئی تھی اور نکلنے والا سارا گند وہاں پر ہی چھوڑ دیا گیا ہے. جس کی وجہ سے وہاں کے رہائشیوں کو بہت مشکلات کا سامنا ہے.

یاد رہے کہ اس جگہ پر 3 سکول بھی موجود ہیں اور بچے بہت زیادہ گندگی اور بدبو کی وجہ سے بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں. ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤالدین سے درخواست ہے کہ جلد اس جگہ کی صفائی کروائیں تاکہ موذی امراض سے بچا جا سکے.

Exit mobile version