افغان طیارےحادثے میں نوجوان فٹبالر بھی جاں بحق ہوا

افغانستان میں فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس کے جنرل ڈائریکٹوریٹ کے مطابق پیر کو کابل سے روانہ ہونے والے امریکی فوجی طیارے سی 17 سے المناک طور پر گرنے والوں میں سے ایک نوجوان افغان فٹبالر تھا۔

افغان قومی فٹ بال ٹیم کے بارے میں ایک فیس بک پیج نے 18 اگست 2021 کو اعلان کیا تھا کہ ذکی انوری نامی ایک نوجوان فٹبالر ، پیر کے روز امریکی فوجی طیارے سے گرنے کے بعد فوت ہوگیا ہے۔ جس کی تصدیق اگلے روز اسپورٹس ڈائریکٹوریٹ نے کی۔ نوجوان فٹبالر ان ہزاروں افغانوں میں سے ایک تھا جو پیر کے روز طالبان کے ملک پر قبضے کے بعد حامد کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی طیارے کے پہیے سے افغان شہری کی کچلی ہوئی لاش برآمد

یاد رہے اس المناک حادثے میں امریکی سی 17 طیارے سے گر کر 4افغان شہری ہلاک ہوگئے تھے۔ واضح رہے کہ تقریباً 20سال بعد طالبان نے افغانستان پر دوبارہ قبضہ کیا ہے جبکہ کئی علاقوں میں طالبان کی حکومت کو چیلنج درپیش ہے

Exit mobile version