اسسٹنٹ کمشنر کا منڈی بہاءالدین شہر کا دورہ، صفائی ستھرائے کے عمل کے جائزہ لیا

اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاﺅالدین امتیاز علی بیگ نے اپنی نگرانی میں شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کا معائنہ اور جنرل انسپکشن کے حوالے سے ایم بی ہائی سکول کادورہ کیا۔ سی او میونسپل کمیٹی سمیر انتظار چیمہ اور میونسپل کمیٹی کے افسران اور عملہ بھی اپنے کام میں مصروف عمل تھے ۔

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 13 اکتوبر 2021) اسسٹنٹ کمشنر نے رسول روڈ، بگھے شاہ روڈ، تھانہ روڈ، نگینہ سینما چوک، گرجا چوک اور محلہ صوفی پورہ میں میونسپل کمیٹی کے عملے کے ذریعے صفائی ستھرائی، نکاسی آب اور نالوں کی صفائی کا کام مکمل کروایا۔ انہوں نے میونسپل عملے کو صفائی ستھرائی اور کوڑا کرکٹ کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کے حوالے سے ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔ اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ گلی محلوں کی نالیوں ، نالوں کی صفائی کے علاوہ دیگر میونسپل سروس کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ گندگی کی وجہ سے لوگوں کو درپیش مشکلات فوری طور پر ختم کی جاسکیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ نے اپنی نگرانی میں صفائی ستھرائی، نکاسی آب اور نالوں کی صفائی کا کام مکمل کروایا

انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر شہری علاقوں میں کوڑا کرکٹ ، ملبے کے ڈھیر، بلڈنگ میٹریل، وال چاکنگ اور گندگی کی نشاندہی کے بعد اسے فوری ہٹایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے خصوصی توجہ دی جا رہی ہے جبکہ بڑی اور چھوٹی سوریج لائنوں ، ڈرینز کی صفائی، بلاک سیوریج لائنیں کھولی جا رہی ہیں ۔بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نے جنرل انسپکشن کے حوالے سے ایم بی ہائی سکول کادورہ کیا اور سکول میں اساتذہ اور سٹاف کی حاضری ، جنرل صفائی ستھرائی کے علاوہ طلباءکو تعلیم حاصل کرتے بھی دیکھا ۔

انھوں نے سکولوں کے مختلف کلاس رومز میں جا کر طلباء کے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے جائزہ لیا اور اور طلباء کو تعلیم حاصل کرتے ہوئے دیکھا ۔ اس موقع پر انہوں نے طلباء سے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد اور درس و تدریس کے حوالے سے سوالات کئے۔ جن کا مثبت جواب ملنے پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے سکول انتظامیہ اور اساتذہ سے کہا کہ حکومتی ہدایت کے مطابق طلبا کو بھر پور طریقے سے تعلیم دی جائے اور کورونا ا یس اوپیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ۔

Exit mobile version