اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ کے چھاپے، 97،000 روپے کے جرمانے سرکاری خزانے میں جمع

پھالیہ ( ایم.بی.ڈین نیوز صفدر اقبال 8 نومبر 2021 ) اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار نے تحصیل پھالیہ کے مختلف علاقوں میں مقرر کردہ نرخوں سے زائد وصولی پر متعدد کو جرمانے کی

ے تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پھالیہ نے مختلف علاقوں کے پٹرول پمپس کی چیکنگ کی ۔ پٹرول پمپس کے پیمانہ اور کوالٹی کو چیکنگ کی غیر معیاری اور پیمانہ کم رکھنے والوں کو موقع پر جرمانے کیے۔اور اسی طرح اشیائے خورد و نوش کے بھی چیک کیے زائد ریٹ وصول کرنے والوں کو بھی جرمانے کیے اور انکو وارنگ دی حکومتی ریٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا .

مختلف دیہات جن میں ڈھنگرانوالی۔کوٹلی قاضی۔رسول پور۔چاڑاں والا۔جھنڈ چوہان۔اور سندانوالہ و دیگر شامل ہیں اور کل جرمانہ 97،000 حکومت کے خزانہ میں جمع کرائے۔تحصیل پھالیہ کی باشعور عوام الناس نے اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ کی خداداد صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پھالیہ حقیقی معنوں میں عوام کے خادم ہیں اور میرٹ پر کام کررہے ہیں اور عوامی توقعات پر پورا اتررہے ہیں انکی ھمیشہ کوشش رہی ہے کہ عوام کو خاطر خواہ رہلیف ملے یہی وجہ ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ عوام میں بہت مقبول ہوچکے ہیں

Exit mobile version