اسسٹنٹ کمشنر ملکوال نے 1کروڑ روپے مالیت کی زمین وگزار کروالی

منڈی بہاؤالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 4 ستمبر 2021 )ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ملکوال عثمان غنی اور ریونیو عملہ اور پولیس و ایلیٹ فورس کی بھاری نفری کے ہمراہ مو ضع میانہ گوندل میں صوبائی حکومت کا زرعی رقبہ 40 کنال جسکی مالیت 1 کروڑ روپے ہے.

ناجائز قابضین سے واگزار کروا کر متعلقہ لمبردار کے سپردار مقرر کر دی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ملکوال عثمان غنی نے کہا ہے کہ کسی کو بھی حق نہیں وہ سرکاری زمین پر قابضہ کریں ایسا کرنا قانونی جُرم ہے ایسے قانون دشمن عناصر کے خلاف سخت کارواٸی کی جاۓ گی.

Exit mobile version