گھنیاں ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام گاؤں کے سکولز میں مستحق بچوں میں یونیفارم ،جوتے،جرسیاں،جرابیں تقسیم

ضلع منڈی بہاؤالدین کے روشن پہلو ۔۔ گھنیاں ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام گھنیاں گاؤں کے گورنمنٹ سکولز کے مستحق بچوں میں یونیفارم ،جوتے،جرسیاں،جرابیں تقسیم کیے گئے ، جس میں گورنمنٹ سکولز گھنیاں کے ٹیچرز نے شرکت کی.

اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم گھنیاں ویلفیئر فاؤنڈیشن کی اس کاوش کو سراہتے ہیں کہ وہ اس دور میں مستحق بچوں کا خیال رکھ رہے ہیں ، دکھی انسانیت کی خدمت اور خدمت خلق بہترین عبادت ہے ، ہم امید کرتے ہیں کہ گھنیاں ویلفیئر فاؤنڈیشن مزید اپنے اس مشن کو آگے لیکر انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہےگے

Exit mobile version