گھریلو ناچاقی پر بیوی کو گھر سے نکال کر جہیز ضبط کرکے زیورات فروخت کرنے پر شوہر عدالت میں طلب

منڈی بہاءالدین: گھریلو ناچاقی پر بیوی کو گھر سے نکال کر جہیز ضبط کرکے زیورات فروخت کرنے پر شوہر عدالت میں طلب

منڈی بہاءالدین + سرگودھا (تازہ ترین – این این آئی۔ 01 مارچ2022ء) فیملی کورٹ نے گھریلو ناچاقی میں بیوی کو گھر سے نکال کر سامان جہیز ضبط کرکے زیورات فروخت کرنے پر شوہر کو طلب کر لیا۔ زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کی خاتون فہمیدہ فردوس نے فیملی کورٹ کے جج شکیل احمد کو درخواست دی کہ 6 ستمبر 2012 کو اس کی شادی ملکوال کے اخترشاہ سے ہوئی ۔

جس میں والدین نے 9 لاکھ روپے سے زائد کا سامان جہیز اس کو دیا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ وہ 3 بچوں کی ماں بن چکی ہے مگر اس کا شوہر ابھی تک دماغی طور پر نابالغ اور ذہنی مریض ہے جو اکثرمار پیٹ کرتا اور ایک روز دھکے دے کر گھر سے نکال دیا اور سامان جہیز پر قابض ہے جس سے طلائی زیورات بیچ کر دیگر سامان فروخت کررہا ہے۔فاضل عدالت کے جج نے ابتدائی سماعت کرتے ہوئے خاتون کے شوہر مذکورہ خاتون کی درخواست پر طلب کرلیا

Exit mobile version