منڈی بہاؤ الدین : ریسکیو کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے اسٹاف روم کی چھت گر گئی ہے جبکہ ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پالیا ہے۔
منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 26 جولائی 2021) تفصیلات کے مطابق ریسکیو کا کہنا ہے کہ آگ سٹاف روم سے شروع ہو کر پورے سکول میں پھیل گئی ہے، سرکاری ریکارڈ جل کر خاکستر ہو گیا، آگ لگنے سے اسٹاف روم کی چھت گر گئی ۔ اہل علاقہ نے لکڑی کا فرنیچر اٹھا کر باہر نکالا اور آگ بجھاتے رہے .
سکول میں چھٹی ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پالیا ۔ ریسکیو کا کہناآگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اسٹاف روم میں لگی ۔