گوجرہ: چور موبائل شاپ کی چھت پھاڑ کر 3 لاکھ روپےمالیت کے موبائل، سم اور نقدی چرا کر فرار

منڈی بہاءالدین کے علاقے گوجرہ میں چور موبائل شاپ کی چھت پھاڑ کر 3 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے نئے موبائل، سم کارڈ اور نقدی چرا کر لے گئے، پولیس مصروف تفتیش

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 13 دسمبر 2021) منڈی بہاءالدین کے علاقے گوجرہ میں رات گئے چور لاکھوں روپے مالیت کے نئے موبائل فونز اور نقدی چرا کر لے گئے، تھانہ گوجرہ کے پہلو میں واقع پاکستان موبائل گوجرہ کی چھت اکھاڑ کر چور دکان میں اترے اور 3 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے نئے موبائل فونز اور نقدی چرا کر لے اڑے.

تھانہ گوجرہ کی حدود میں چوری کی وارداتیں عروج پر ہیں پولیس چوروں اور ڈاکوؤں کو بے نقاب کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے، پاکستان موبائل گوجرہ کے مالک منظور احمد نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا اور ڈی سی منڈی بہاءالدین احسان الحق ضیاء سے اپیل کی ہے کہ چوری میں ملوث چوروں کو جلد از جلد گرفتار کر میری دکان سے لوٹا گیا مال برآمد کروایا جائے اور گوجرہ کے دکان دکانداروں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

Exit mobile version