رکن: درخواست گزار کے مطابق ملزمان سیف اللہ ولد مہمند، صفدر ولد باطی، صفدر ولد محمد اسل، حمزہ قوم گوندل ساکن رکن اور نصر اقبال ولد فقیر حسین قوم مسلم شیخ ساکن رکن نے سفید کار میں صفدر ولد صالحوں قوم مسلم شیخ سکنہ میانوال کو تھانہ گوجرہ قینچی کے قریب لے جاتے ہوئے دیکھا ہے۔
درخواست گزار کے مطابق ابھی تک کسی ایک ملزم کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا۔ درخواست گزار نے ایس ایچ او تھانہ میانہ گوندل کو ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے اور اغوا کار ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
