کسان اتحاد کی ڈپٹی کمشنر دفتر تک احتجاجی ریلی و مارچ

dhan fields

منڈی بہاؤ الدین (نامہ نگار ) کسان اتحاد ضلع منڈی بہاؤالدین نے احتجاجی ریلی نکالی اورکنگ روڈ سوہاوہ سے ڈپٹی کمشنر کے دفتر تک مارچ کیا، کسانوں نے اپنے مطالبات کے حق میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے.

صدر پاکستان کسان اتحاد ضلع منڈی بہاؤالدین نصر گوندل، سر پرست اعلیٰ محمد اشرف ذیلدار اور ذوالفقار احمد رانجھا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلسل ایک سال سے کھاد مافیا کی بلیک مارکیٹنگ کا شکار ہو رہے ہیں ،نہری نظام مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے ، ریکارڈ سنٹرز اور پٹوار خانوں میں کرپشن کی بولیاں لگتی ہیں،

انہوں نے کہا کہ کرپشن اور مافیا کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے ،حکمران پاکستان کی بہتری کے لئے سب سے پہلے زراعت کو ریلیف دیں کیونکہ زراعت دشمن پالیسیوں کی وجہ سے ملک کا بیڑہ عرق ہو چکا ہے ،ضلعی انتظامیہ کی یقین دہانی پر کسان اتحاد ضلع منڈی بہاؤالدین کے ممبران نے احتجاج موخر کر دیا۔

Exit mobile version