کار نہر میں گرنے سے منڈی بہاءالدین کا نوجوان جاں بحق

شیخوپورہ میں افسوس ناک واقع. مسافر کار بے قابو ہو کر نہر میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے، جاں بحق ہونے والے 1 نوجوان کو تعلق ضلع منڈی بہاءالدین سے تھا. کار ڈرائیور خوش قستمی سے بچ نکلا

منڈی بہاءالدین + شیخوپورہ (‌ایم.بی.ڈین نیوز 17 مارچ 2022) موٹروے پر کار بے قابو ہوکر قادرآباد بلوکی نہر میں گرگئی.کار نہر میں گرنے سے دو افراد ڈوب گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ ایسرکے گاؤں کے قریب پیش آیا جہاں موٹر وے پر تیز رفتار کار ٹرک کو اوور ٹیک کرنے کے دوران قادر آباد بلوکی نہر میں جاگری۔

حادثےکے نتیجے میں منڈی بہاؤالدین کا رہائشی عدنان (25) اور دوسرا شخص نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا جبکہ کار ڈرائیور ابرار (28) تیر کر محفوظ مقام پر پہنچ گیا۔ ریسکیو اہلکار لاپتہ شخص کو نہر میں تلاش کر رہے تھے۔ عدنان کی لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Exit mobile version