ڈی پی او سیالکوٹ عاطف نذیر کے والد کا نماز جنازہ منڈی بہاءالدین میں ادا کیا جائے گا

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عاطف نذیر کے والد کا انتقال ہوگیا. نماز جنازہ آج آبائی گائوں منڈی بہاءالدین میں نماز ظہر کے بعد ادا کیا جائے گا. وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا اظہار افسوس

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 26 اکتوبر 2021) وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ والد کا سایہ شجر دار درخت کی طرح ہوتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ڈی پی او سیالکوٹ عاطف نذیر کے والد انتقال کا بہت دکھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایس پی عاطف نذیر کدھر پرسنل سٹاف آفیسر ٹو وزیر اعلیٰ پنجاب تعینات

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا عاطف نذیر کے والد کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ کے والد کی وفات پر دلی رنج ہوا۔ وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدارکا عاطف نذیر اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ والد کا سایہ شجر دار درخت کی طرح ہوتا ہے

اللہ تعالٰی آپ اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ۔واضح رہے نماز جنازہ آج بعد از نماز ظہر منڈی بہاؤالدین میں مرحوم کے آبائی گاؤں میں ادا کی جائے گی۔

Exit mobile version