ڈی جی پی آر پنجاب عوام الناس کو حکومتی پالیسیوں کی معلومات کی فراہمی کا موثر ذریعہ ہے، روبینہ افضل

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 19فروری 2022)ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز روبینہ افضل نے کہا ہے کہ ڈی جی پی آر پنجاب عوام الناس کو حکومتی پالیسیوں کی معلومات کی فراہمی کا موثر ذریعہ ہے، عصری تقاضوں کے مطابق حکومت پنجاب کی پالیسوں کو اجاگر کرنے کے لیے طریقہ کارتمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس منڈی بہاوالدین کے دورہ کے موقع پر کیا۔ آفس آمد پر ڈی آئی او وقار جاوید نقوی نے انہیں خوش آمدید کہا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ ڈی آئی او نے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس منڈی بہاوالدین کی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور گورنمنٹ کی پبلسٹی کے حوالے سے کاوشوں سے آگاہ کیا۔

ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز میڈم روبینہ افضل نے ضلعی دفتر اطلاعات منڈی بہاوالدین کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے افسران و عملے کو شاباش دی اور مستقبل میں بھی اسی دلجمعی سے اپنے فرائض سر انجام دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ ان کے دورے کا بنیادی مقصد انفارمیشن آفس کی استعداد کار کو جانچنا اور افسران و ملازمین کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ ڈی آئی او نے افسران سمیت سٹاف کی حوصلہ افزائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

Exit mobile version