ڈی ایس پی ملکوال کی تھانہ میانہ گوندل میں کھلی کچہری، عوامی مسائل سنے

کھلی کچہری کا مقصدعوام کے مسائل سننابروقت کاروائی اور جلد ازجلد انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنا ہے:ڈی پی او ساجد کھوکھر

منڈی بہاؤالدین(پ ر) ڈی پی او منڈی بہاؤالدین ساجد حسین کھوکھر کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل ملکوال راجہ فخر بشیر نے تھانہ میانہ گوندل میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا عوامی مسائل اور شکایات کو سنا اور فوری حل کے لئے احکامات جاری کئے، کھلی کچہری میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ڈی ایس پی نے کھلی کچہری میں آنیوالے شہریوں کے مسائل سن کر فوری حل کے احکامات جاری کئے.

کھلی کچہری کا مقصدعوام کے مسائل کو سننا ان کا مناسب حل بروقت کاروائی اور جلد ازجلد انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنا ہے تاکہ عوام الناس کو انصاف ان کی دہلیز پر پہنچایا جا سکے، کھلی کچہری میں موصول ہونے والی درخواستوں پر درخواست گذاروں کے مسائل و شکایات سنیں اور موقع پر میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں.

Exit mobile version