ڈپٹی کمشنر کا منڈی بہاوالدین کے پارک، سکولز کا دورہ، انتظامات کاجائزہ لیا

ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے آج علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کے دورے کے بعدمیاں وحیدالدین پارک، گورنمنٹ سرسید ہائی سکول اور گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کا اچانک دورہ کیا ۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے سبزی و پھل منڈی میں مختلف گوداموں اور آڑھتوں پر سبزیوں اور پھلوں کے معیار، مقدار اور قیمتوں کا جائزہ لیا اور اپنی نگرانی میں نیلامی کروائی ۔

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 08 اکتوبر 2021 ) اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ حکومتی ہدایت پر شہریوں کو اشیائے خوردونوش سمیت پھلوں اور سبزیوں کی ازاں نرخوں پرفراہمی کے لیے پوری طرح متحرک ہے اور تمام سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو برقرار رکھا جارہا ہے جس کے بتدریج ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے میاں وحیدالدین پارک کا دورہ بھی کیا ۔ انہوں نے وہاں سیر کیلئے آئے شہریوں سے پارک کے انتظامی امور ز سے متعلق دریافت کیا۔ انہوں نے پارک کی صفائی، گھاس کٹائی اور لائٹنگ کو مذید بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے گورنمنٹ سرسید ہائی سکول اور گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کا بھی اچانک دورہ کیا۔ انھوں نے سکولوں کے مختلف کلاس رومز میں جا کر طلباءکے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے جائزہ لیا اور اور طلباء کو تعلیم حاصل کرتے ہوئے دیکھا ۔

اس موقع پر انہوں نے اساتذہ اور طلباء سے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد اور درس و تدریس کے حوالے سے سوالات کئے۔ جن کا مثبت جواب ملنے پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے تعلیمی ادروں کی انتظامیہ اور اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ طلباء کو کورونا یس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور طلباء کو بھر پور طریقے سے تعلیم فراہم کریں اور شان رحمتہ اللعالمین ﷺ منانے کے حوالے سے نا صرف تقریبات کا انعقاد کیا جائے بلکہ طلباء کو بھر پور رہنمائی بھی فراہم کی جائے ۔

Exit mobile version