ڈپٹی کمشنر منڈی بہاءالدین نے میونسپل کمیٹی کو سو سنیٹری ورکرز بھرتی کرنے کی اجازت دے دی

MC Mandi bahauddi

منڈی بہاو الدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 31جنوری2020 )ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے سیوریج اور صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے ہر میونسپل کمیٹی کو سو سنیٹری ورکرز بھرتی کرنے کی اجازت دے دی ہے، شہر سے تجاوزات کا خاتمہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل ضلعی انتظامیہ کی ترجیح ہو گی۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے تعارفی ملاقات میں اظہار کیال کرتے ہوئے کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی ڈاکٹر احسان الحق ضیاء، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز سید وقار جاوید نقوی بھی موجوجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے منڈی بہاﺅالدین میں میڈیا سے وابستہ نمائندوں کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ ضلع کے صحافی اپنی ذمہ داریاں نہایت مثبت انداز میں سر انجام دے رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ شہر میں سیوریج سسٹم کو بہتر بنانے کیلئے میونسپل کمیٹی کے افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ، واسو راجباہ کی صفائی کیلئے ٹینڈرز جاری کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ شہر میں ٹریفک مسائل حل کرنے کیلئے مصروف چوراہوں میں ٹریفک سگنلز کی تنصیب کیلئے “ٹیپا”سے معاونت حاصل کی جا رہی ہے ۔ اسی طرح زیر تعمیر منصوبوں خصوصاً پھالیہ روڈ پر کام دوبارہ شروع ہو جائے گا اور پہلے مرحلے میں ایک طرف سے روڈ مکمل کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے کہا کہ تجاوزات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، شہر سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے بلا تاخیر ایکشن کیلئے ہدایات جاری کی گئی ہیں، ریڑھیوں کیلئے جگہ مخصوص کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ صفائی کے عمل میں کمیونٹی کو بھی شامل کیا جائے گا۔

Exit mobile version