ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ جیل خان وحید خان اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل رانا شمشاد حسین نے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب جیل خانہ جات کے احکامات کی روشنی میں جیل اسیران کو ایل سی ڈی پر کیبل نیٹ ورک کے ذریعے نیوز اور انٹرٹینمنٹ چینلز دکھائے جانے کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔
منڈی بہاﺅلدین( ایم.بی.ڈین نیوز 08 نومبر 2021 ) اس حوالے سے ہر بیرک میں ایل سی ڈی پر حالیہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ انٹرنیشنل کو لائیو دکھایا جا رہا ہے اور اسیران بھی کرکٹ سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹی ٹونٹی میں پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم (گرین شرٹ ) کی سنسنی خیز شاندار فتوتحات سے اسیران کا جوش وخروش قابل دید ہے اور ان کے چہروں پر خوشیاں بکھری ہوئی ہیں ہے۔
خان وحید خان اور رانا شمشاد حسین نے مزید بتایا کہ اسیران وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے بے حد مشکور ہیں کہ انہیں ایل سی ڈی پر کیبل نیٹ ورک کے ذریعے نیوز اور انٹرٹینمنٹ چینلز خصوصاً پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے شاندار میچز دکھائے جانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ اس موقع پر اسیران نے کہا کہ وہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کیلئے دعا گو ہیں کہ وہ وہ ٹی ٹونٹی کرکٹ کا عالمی مقابلہ جیت کر وطن واپس لوٹیں۔