چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف و سینیٹر ، صدر پنجاب پی ٹی آئی، آر پی او، کمشنر گوجرانوالہ کی منڈی بہاوالدین آمد

چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف و سینیٹر سیف اللہ نیازی نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں پر فزیکل اور فنانشل پراگرایس رپورٹ حکومت کے علاوہ عوامی نمائندوں کے ساتھ لازمی شیئر کی جائے، تکمیل شدہ ترقیاتی سکیموں کے سائن بورڈز مقامی پارلیمنٹرین کی مشاورت کے بعد جلد از جلد لگائے جائیں.

منڈی بہاﺅالدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 18 ستمبر 2021 )انہوں نے کہا کہ حکومت ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل اور اپ گریڈیشن تعمیر و بحالی کیلئے فنڈز مہیا کر رہی ہے لہذٰا تمام جاری منصوبوں پر کام کی رفتار کوتیز کر کے مقررہ مدت میں ہر صورت پایہ تکمیل تک پہنچائیں، سینیٹر و پی ٹی آئی صدر پنجاب اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت افسران اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنا کر عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں، سرکاری افسران کے پاس کارکردگی دکھانے کے علاوہ کوئی چوائس نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: کمشنر گوجرانوالہ کی منڈی بہاوالدین آمد، کھلی کچہری میں عوامی مسائل سنے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن ذوالفقار احمد گھمن، ریجنل پولیس آفیسر عبدالکریم، ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا، ممبر قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد چوہدری، ممبرز صوبائی اسمبلی طارق تارڑ، ساجد احمد خان بھٹی، ڈی پی او ساجد حسین کھوکھر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضیٰ، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز منڈی امتیاز علی بیگ، پھالیہ ساجد منیر کلیار، ملکوال عثمان غنی، سی اوز، اہکسئین ہائے وے، روڈز، ایم اینڈ آر، بلڈنگ قرار شاہ ، پی ٹی آئی کے رہنما حسن طارق تارڑ، فیصل مختار گوندل کے علاوہ تمام ضلعی افسران بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے اجلاس کو ملٹی میڈیا کی مدد سے عوامی نمائندوں کی جاری ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اے ڈی پی سالانہ ترقیاتی پروگرام 2021-22 کے تحت 6921.388 ملین روپے لاگت کی منظور شدہ 33 سکیموں جن میں PHED کی13 ، روڈز کی6، پبلک بلڈنگ ، لوکل گورنمنٹ ، ہیلتھ اینڈ سکینڈری کئیراور پبلک بلڈنگ کی 2,2 , ہائیر ایجوکیشن 1، سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کی 4اور ایریگیشن کی 3جاری ترقیاتی سکیموں کا 67فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان سکیموں کیلئے 623.968ملین روپے کی لاگت کے فنڈز ریلیز ہو چکے ہیں جن میں سے 117.654 ملین روپے کے فنڈز استعمال ہو چکے ہیں۔ اے ڈی سی فنانس نے بتایا کہ اے ڈی پی کی نیو 2021-22کی 81 سکیمیں جن کی لاگت 14410 ملین روپے ہے ،سی ڈی پی فیز 2 کی 599.982 ملین روپے کی 73 سکیمیں جن کیلئے 187.500 ملین روپے کے فنڈز ریلیز ہوئے ان سکیموں کا 100 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ اسی طرح سی ڈی پی فیز3 کی 400 ملین روپے کی 42 سکمیں ہیں جن کا 6 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ سیپ 1 کی 162 سکیمیں جن کی لاگت 149.890 ملین روپے ہے اور ان سکیموں کا 100 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ اسی طرح سیپ 2 کی 42 سکیمیں جن کی لاگت 150 ملین روپے ہے اور ان سکیموں کا 60 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور 40 سکیمیں مکمل کر لی گئی ہیں ۔اسی طرح سیپ 3 کی 235 سکیمیں جن کی لاگت 156.478 ملین روپے ہے اور تمام فنڈز ریلیز ہو چکے ہیں اور 36 فیصد ترقیاتی کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے مذید بتایا کہ لوکل گورنمنٹ اے ڈی پی 2020-21کی 251 سکیمیں جن کی مالیت 591.611ملین روپے ہے ۔ ان سکیموں کے 573.221ملین روپے کے فنڈز ریلیز ہو چکے ہیں اور ان سکیموں کا 469.423 ملین روپے سے 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور225سکیمیں مکمل کر لی گئی ہیں۔

بریفنگ سننے کے بعد سینیٹر سیف اللہ نیازی نے افسران کو ہدایت کی کہ انفراسٹرکچر پر خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے افسران پر واضح کیا کہ ضلع میں جاری ترقیاتی پراجیکٹس میںذاتی دلچسپی لے کر ترجیحی بنیادوں پر مکمل کئے جائیں ، اگر کسی جگہ رکاوٹیں حائل ہیں تو ان کو اعلیٰ حکام کے نوٹس میں لا کر فوراً ترقیاتی اسکیموں کو مکمل کیا جائے۔ جہاں فنڈز کی کمی ہو گی وہاں ضلع کی انتظامی امورز اور بنیادی ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ ادارے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ترقیاتی سکیموں کی کوالٹی، رفتاراور شفافیت پر خصوصی توجہ دیں،جو سکیمیں کم فنڈز سے مکمل ہوتی ہیں ان کے کام اور فنڈنگ میں کسی قسم کا تعطل پیدا نہ کیا جائے بلکہ ان کو تیزی سے مکمل کیا جائے۔

سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا کہ تمام ترقیاتی اسکیموں کو مفاد عامہ کے پیش نظر جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ عوامی خواہشات کے مطابق یہ ترقیاتی اسکیمیں لوگوں کی سہولت کا باعث بنیں اور لوگ ان سے بھرپور استفادہ حاصل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی صوبے بھر میں ترقیاتی کاموں کی وجہ سے صوبہ بھر میں واضح تبدیلی نظر آرہی ہے۔ حکومت ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل، اپ گریڈیشن اور تعمیر و بحالی کیلئے فنڈز مہیا کررہی ہے لہذا ان سکیموں کی بر وقت تکمیل کو ممکن یقینی بنایا جائے ۔

ممبر قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد چوہدی ، ممبرز صوبائی اسمبلی ساجد احمد خان بھٹی اور طارق تارڑ نے اپنے اپنے حلقوں کی ترقیاتی سکمیوں میں پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ڈی پی او ساجد حسین کھوکھر نے ضلع منڈی بہاﺅالدین میں لاء اینڈ آرڈر ، پولیس سٹیشنزاور پولیس فورس کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

Exit mobile version