چک دوارکا میں رفاہی منصوبے کے تحت مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

chak dewarka mandi bahauddin

چک دوارکا میں رفاہی منصوبے مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا مسجد کا سنگ بنیاد ہمارے استاد محترم محمد رمضان چشتی نے اپنے دست مبارک سے رکھا تقریب کے مہمان خصوصی عمار علی کورٹ حافظ شاہد پرویز ، راجہ شراز احمد تھے جبکہ چوہدری مظہر اقبال حاجی اللہ یار ڈاکٹر عبدالستار غلام رسول جٹ مہدیہ اس میں چک دوارکا اور اردگرد کے متعدد افراد نے شرکت کی.

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 12 جنوری 2022) اس موقع پر محمد رمضان چشتی نے خیر و برکت کے لیے دعا کی یاد رہے کہ چک دوارکا میں تعمیر کا آغاز پکڑنے والا یہ منصوبہ سعودی حکومت اور اور کمیونٹی آف چک دوارکا کے زمینداروں کی مدد سے پایا تکمیل تک پہنچے گا اور یقینی طور پر مسجد کے اس منصوبے کی تکمیل سے علاقہ بھر کے تمام زمینداروں کو اپنا مذہبی فریضہ بہتر طریقے سے ادا کرنے میں مدد ملے گی.

اس موقع پر حافظ شاہد پرویز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک دوارکا کی تعمیر و ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے جہاں تک ممکن ہو سکا دوستوں کی مدد سے چک دوارکا کے تمام منصوبوں پر کام شروع ہوگا انشااللہ چک دوارکا جلد ترقی یافتہ گاؤں بنے گا

Exit mobile version