چوکی صوفی سٹی کی کاروائی، چور طلائی زیورات، نقدی سمیت گرفتار

sufi city chowkig

رضا الہی بٹ انچارج چوکی صوفی سٹی کی دبنگ کارروائیاں جاری۔ جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے چور کو گرفتار کر کے چوری شدہ سامان کی برآمدکر لیا۔

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 13 جنوری 2022) تفصیلات کے مطابق یاسر عاشق ولد عاشق حسین سکنہ حسین ٹاؤن کے گھر سے ایک چور نے تالے توڑ کر طلائی زیور نقد رقم سمیت قیمتی سامان چوری کر لیا جس پر انچارج چوکی صوفی سٹی رضا الہی بٹ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے چور کو گرفتار کر لیا اور چوری شدہ سامان برآمد کر کے چور کو پابند سلاسل کیا۔

جس پر مدعی نے اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ رضا الہی بٹ نے جب سے چوکی کا چارج سنبھالا ہے علاقہ کے عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں میں بھی اضافہ ہو گیا

Exit mobile version