منڈی بہاوالدین پھالیہ اور گردونواح میں آج موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی. ہر طرف بارشی پانی سے کئی علاقے زیر آب آگئے.
منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 31 جولائی 2021) منڈی بہاوالدین، پھالیہ، ملکوال اور دیگر علاقوں میں موسلادھار بارش. بارشی پانی گھروں میں داخل، کئی علاقے زیر آب آ گئے جبکہ دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر دفتر پھالیہ میں بھی بارشی پانی بھر گیا. میونسپل کمیٹی کا عملہ دفاتر اور سڑکوں سے پانی نکالنے میں مصروف.