پولیس لائن زاہد محمود گوندل شہید میں علی الصبح جنرل پریڈ کا انعقاد ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا کی ہدایت پر ڈی ایس پی خالد ملک نے سلامی لی ،پریڈ میں ٹریفک پولیس ،ایلیٹ فورس اور ضلع پولیس کے اہلکاران نے حصہ لیا ۔ترجمان منڈی بہاٶالدین پولیس
منڈی بہاءالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 1 جنوری 2022) تفصیلا ت کے مطابق پولیس لائن زاہد محمود شہید منڈی بہاٶالدین میں علی الصبح جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا ،جنرل پریڈ میں ٹریفک پولیس ،ایلیٹ فورس ،بینڈ سٹاف کے علاوہ ضلعی پولیس کے افسران و اہلکاران نے حصہ لیا.
ڈی ایس پی صاحب نے جوانوں کا ٹرن آﺅٹ چیک کیا اور بہترین ٹرن آﺅٹ والے اہلکاران کو شاباش دی ، ڈی ایس پی صاحب نے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پریڈ کی تسلسل سے فورس کی جسمانی فٹنس اور ڈسپلن میں بہتری آٸی ہے۔ بعد ازاں گاڈیوں کی انسپکشن بھی کی۔
