پنجاب میں مون سون بارشوں کا ساتواں سپیل، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

mandi bahauddin weather forecast

پنجاب میں مون سون بارشوں کا ساتواں سپیل آج سے شروع ہونے والا ہے جس کے حوالے سے پی ڈی ایم اے نے شہریوں اور ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بالائی پنجاب میں 13 سے 17 اگست تک بارش کا امکان ہے، میدانی اضلاع میں 18 سے 21 اگست تک بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بارش سے متاثر ہونے والے علاقوں میں بالائی علاقے، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد شامل ہیں۔

لاہور، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ کے میدانی اضلاع میں شہری سیلاب کا امکان ہے۔ ڈیرہ غازی خان، بھکر، بہاولپور، خانیوال، وہاڑی، لودھراں، راجن پور میں بھی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ میں شہری سیلاب کا خطرہ ہے۔ مری اور گلیات میں موسلادھار بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ خستہ حال اور کمزور مکانات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

 

Exit mobile version