پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے دوکانداروں کو ایک لاکھ 6ہزار 5 سو روپے کے جرمانے

حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوام الناس کو سستی اور معیاری اشیاءخوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے۔ ضلع منڈی بہاوالدین میں گذشتہ روز پرائس مجسٹریٹوں نے مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کو قا بو میں رکھنے کیلئے کل 649 انسپکشنز کیں۔

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 10 جون 2022) پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 45 دوکانداروں کو ایک لاکھ 6ہزار 5 سو روپے کے جرمانے کئے گئے۔ جبکہ 3 گراں فروشوں کو حوالہ پولیس کیا گیا۔ سبزی وفروٹ منڈیوں میں نیلامی کے عمل کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کرتے ہو کہا ہے کہ مصنوعی مہنگائی پید اکر نے والوں کے خلاف سخت کریک ڈائون جاری رکھا جائے اور عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔

Exit mobile version