پاہڑیانوالی: ملزمان نے 16سالہ بچی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

تھانہ پاہڑیانوالی کے علاقے پاہڑیانوالی پنڈمیں لڑکی کو اغوا ء کرکے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، والد کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

پاہڑیانوالی (کرائم رپورٹر )میڈیا رپورٹ کے مطابق انسانیت سوز واقعہ پاہڑیانوالی میں پیش آیاجہاں حوا کی ایک اور بیٹی انسانی روپ میں چھپے درندوں کی ہوس کی بھینٹ چڑھ گئی۔ تھانہ پاہڑیانوالی کے رہائشی شریف شہری محمد آصف ولد رشید احمد نے پولیس کو تحریری درخواست دی ہے کہ اشتیاق احمد عرف شکو ولد فیاض احمد قوم وڑائچ اورحسنین ولد محمد ارشد قوم آرائیں سکنہ پاہڑیانوالی ملزمان نے میری16سالہ نوجوان بیٹی (ف)جسکا ذہنی توازن بھی درست نہیں ہے.

یہ بھی پڑھیں: بھاگٹ:لاہور سے دم کروانے آئی خاتون کو اسلحہ کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

ملزمان نے مبینہ طور پر اغوا کیا اوراپنے ڈیرے پر لیجاکرجنسی زیادتی کا نشانہ بنایا. معلوم ہونے پرملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس تھانہ پاہڑیانوالی نے درخواست پر مقدمہ درج کرلیاتا ہم دونوں ملزمان مفرور ہیں ابھی تک گرفتاری نہیں ہوسکی علاقہ بھر میں شدید غم وغصہ کی فضا عوامی سماجی حلقوں نے ملزمان کو فوری گرفتار کر کے سخت سزا کا مطالبہ کیا ہے۔

Exit mobile version