آج صبح کنگ روڈ چوک میں والدین سے بچھڑی ہوئی ایک بچی ٹریفک وارڈن حوالدار سید محسن رضا اور ٹریفک وارڈن افضال گوندل جو کہ اپنی ڈیوٹی کنگ روڈ چوک میں سرانجام دے رہے تھے ان کو ملی تھی.
حوالدار ٹریفک وارڈن محسن رضا رضا اور افضال گوندل نے بچی کو صبح ناشتہ کروایا اس کے بعد بچی کو حوالہ تھانہ سول لائن کردیا اور سید محسن رضا نے بچی کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل کی تاکہ بچی کے والدین بچی کو دیکھ کر تھانہ سول لائن سے لے جائیں اور شکر الحمداللہ بچی کے والدین بچی کو مل گئے.
تھانہ سول لائن سے اپنی بچی کو لے بچی کے والدین تھانہ سول لائن پولیس اور ٹریفک وارڈن حوالدار سید محسن رضا اور افضال گوندل کو ڈھیروں ڈھیر دعائیں دیتے ہوئے گھر کی طرف روانہ ہوگئے منڈی بہاوالدین پولیس زندہ باد