منڈی بہاؤالدین میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

mandi bahauddin weather today

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے تیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے ۔پنجاب راولپنڈی، مری ، گلیات ، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، خوشاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

اس کے علاوہ سرگودھا،گوجرانوالہ ، گجرات ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، نارووال، لاہور،قصور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے،چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور میں تیز ہوا ؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورمر طوب رہے گا۔کراچی،ٹھٹھہ اور بدین میں مطلع جزوی ابر آلود بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

Exit mobile version