منڈی بہاوالدین کے 2 لاکھ 25 ہزار418 بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے، سی ای او ہیلتھ

منڈی بہاءالدین(ایم.بی.ڈین نیوز 16 ستمبر 2021) ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہا ہے کہ قوم کے نونہالوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانا کسی عبادت سے کم نہیں ،انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے فرائض جانفشانی سے سر انجام دئیے جائیں، انہوں نے محکمہ صحت اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ وہنمک بنانے والی فیکٹریوں کو نمک میں آیوڈین شامل کرنے اور عوام الناس کو آیوڈین کے فوائد کے حوالے سے شعور و آگاہی فراہم کریں ۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے آج یہاں ڈی سی آفس میں آیوڈین کی کمی ،انسداد پولیو مہم اور ای پی آئی ویکسی نیشن کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر الیاس گوندل،سی ای او ایجوکیشن محمد یاسین ورک، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز محمد فاروق، ڈی ایچ اوز ڈاکٹر محمد افتخار، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد عباسی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ منڈی بہاﺅالدین ڈاکٹر قمر الزمان، زونل مینجر این آئی آصف رضا، ڈسٹرکٹ فوکل پرسن برائے ای پی آئی/پولیورافعہ ناہید، نمائندہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر صدف خالق ، پی اے ٹو سی او ہیلتھ ارسلان رﺅف کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

سی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد الیاس گوندل نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ20 ستمبر سے لیکر24 ستمبر 2021 تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جس میں پانچ سال تک کی عمر کے 2 لاکھ 25 ہزار418 بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے اور پولیو مہم کے دوران بچوں کو وٹامن اے کے کیپسول بھی دئیے جائیں گے۔اس ضمن میں مائیکروپلان تیار کر لیا گیا ہے ۔ ضلعی اور تحصیل سطح پر متعلقہ سٹاف کو تربیت بھی فراہم کی جا چکی ہے اورپولیو ویکسی نیشن مہم کے حوالے سے ادویات اور کورونا کٹس بھی موصول ہو چکی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس مہم میں محکمہ صحت کی 70 فکسڈ، 957 موبائل ٹیمیں، 43ٹرانزٹ، 70یو سی ایم اوز، 193ایریا انچارجز جبکہ 2،333 پولیو ورکرز حصہ لیں گے ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے سی او ہیلتھ اور سی او ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ انسداد پولیو مہم میں محکمہ تعلیم کے اساتذہ کی بجائے کلاس فور کے سٹاف کو تربیت دے کر ان سے کام لیا جائے تا کہ سکولوں میں طلباءاساتذہ کے بغیر تعلیم کی فراہمی میں کوئی دقت پیش نہ آئے۔

انہوں نے محکمہ صحت کی انسداد پولیو ٹیموں کو باور کرایا کہ محض بچوں کی مقرر کردہ تعداد کی ویکسی نیشن کر کے کام کومکمل نہیں سمجھنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ پولیو مہموں کے دوران پیش آنے والے مسائل کا از سر نو جائزہ لے کو مسائل حل کر کے مہم کو اہداف کے مطابق کامیاب بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی ویکسی نیشن ٹیمیں انسداد پولیو اور ای پی آئی مہم کے دوران کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔

Exit mobile version