منڈی بہائو الدین (تازہ ترین – این این آئی۔ 02 فروری2022ء) منڈی بہائو الدین کے گاؤں لک میں شہریوں کے تشدد سے ایک مبینہ مویشی چور ہلاک ہوگیا ،دوسرا شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق مبینہ مویشی چوروں پر اہلِ علاقہ نے تشدد کیا، جس سے ایک مبینہ چور ہلاک اور دوسرا زخمی ہوا۔ پولیس نے بتایا کہ چور مقامی زمیندار کے ڈیرے سے مویشی چوری کرکے گاڑی میں ڈال رہے تھے۔حکام کے مطابق لاش اور زخمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال پھالیہ منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہے.
