منڈی بہاءالدین + گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر) حافظ آباد اورمنڈی بہاؤالدین میں سڑکوں کی بحالی، کشادگی و تعمیر نو اور مختلف تحصیل ہیڈ کوارٹر ز ہسپتالوں’ بنیادی مراکز صحت کی بہتری و بحالی کے 12 منصوبوں پر ترقیاتی کاموں کے آغاز کیلئے ٹینڈرز طلب کر لئے گئے ہیں جن پر مجمو عی طورپر3 ارب 19کروڑ سے زائد لاگت آئے گی .
سپرنٹنڈنگ انجینئر ہائی وے سرکل (II) گوجرانوالہ اور ایکسیئن ہائی وے حافظ آباد کی طرف سے طلب کئے گئے چار منصوبوں کے ٹینڈرز میں 51 کروڑ کی لاگت سے کوٹ ہرا تا ونیکے تارڑ 14 کلومیٹر طویل سڑک کی بحالی اور کشادگی ’ ایک ارب سے زائد کی لاگت سے ونیکے تارڑ تا جلال پور بھٹیاں 26 کلو میٹر کی بحالی اورکشادگی’ 58 کروڑ سے زائد لاگت سے زائد کی لاگت سے
حافظ آباد تا سکھیکی 13 کلومیٹر سے زائد سڑک کی تعمیر نو اور کشادگی جبکہ 77 کروڑ سے چوکی سکھیکی تا جلال پور بھٹیاں 23 کلو میٹر سڑک کی تعمیر نو اور کشادگی کے منصوبے شامل ہیں جن کے ٹینڈرز 9 دسمبر کو کھولے جائیں گے ، مزید برآں سپرنٹنڈنگ انجینئر بلڈنگز سرکل (I ) اور ایکسیئن بلڈنگز ڈویژن منڈی بہاؤ الدین نے 25 کروڑ سے زائد لاگت کے 8 ترقیاتی منصوبوں کیلئے ٹینڈرز طلب کئے ہیں۔