منڈی بہاءالدین: بوگس ادائیگیاں، ایکسئین، ایس ڈی او کیخلاف مقدمہ درج

گوجرانوالہ : اینٹی کرپشن نے منڈی بہاؤالدین ہائی وے کے ترقیاتی منصوبوں میں کروڑوں روپے کی بوگس ادائیگیوں کے خلاف نوٹس لیتے ہوئے ایکسین ، ایس ڈی او اور دیگر لازمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 9 فروری 2022) یہ کارروائی ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن صفی الله گوندل کی جانب سے پھالیہ کے رہائشی رانا نیاز علی اور دیگرکی درخواست پر عمل میں لائی گئی ۔ ایکسین ہائی وے رانا محمداقبال، ایس ڈی او فواد میر، ٹریسر محمد اسلم اور دیگر عملہ نے مرالہ تامرالہ گاؤں نارنگ منا واحد را موضعات میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے لئے تقریبا ساڑھے 3 کروڑ روپے کے تخمینہ جات تیار کر کے ٹینڈرز طلب کئے اور بعد ازاں من پسند ٹھیکیداروں کو نوازتے ہوئے مذکورہ بالاترقیاتی منصوبوں کی فرضی تکمیل ظاہر کر کے بوگس ادائیگیاں کر دیں۔

ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے نوٹس لیکر ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل کامران مبارک کو ترقیاتی منصوبوں کی تحقیقات کے لئے انکوائری آفیسر مقر ر کیا جنہوں نے درخواست گزاروں کو طلب کیا اور تمام ریکارڈ کی جانچ پڑتال اور فرضی اداسیوں کا ریکارڈ حاصل کیا اس طرح درخواست گزاروں کا موقف درست تسلیم کیاگیا.

مزید یہ کہ اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے فراڈ اور سرکاری خزانہ کو نقصان پہنچانے پر مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا اس مقدمہ کی مزید تفتیش کے لئے سرکل آفیسر اینٹی کرپشن منڈی بہاؤالدین کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے تاکہ فراڈ میں ملوث ملزمان کا تعین کیا جا سکے۔

Exit mobile version