ملک وال(نامہ نگار) پولیس نے گمشدہ لڑکا تلاش کرکے والدین کے حوالے کر دیا عوام کا ایس ایچ او تھانہ ملکوال طارق محمود وڑائچ کو خراج تحسین.
تفصیلات کیمطابق عبدالرحمان چند روز قبل گم ہو گیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ ملکوال میں درج ہوا ایس ایچ او انسپکٹر طارق محمود وڑائچ نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے لڑکے کو تلاش کرکے والدین کے حوالے کر دیا اس شاندار کارکردگی پر ایم پی اے گلریز افضل چن، مرکزی انجمن تاجران کے صدر محمد بلال نیازی، نائب صدر خواجہ عامر نصیر، الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر شاہد محمود عاطف، پریس کلب کے جنرل سیکرٹری محمد خالد میکن اور دیگر نے ایس ایچ او طارق محمود وڑائچ کو خراج تحسین پیش کیا۔