منڈی بہاوالدین قتل ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں اضافہ سے لیاری بن گیا، سرشام تاجر کو گھر کے دروازے پر ہینڈ زاپ کروا کر دس لاکھ نقدی موٹرسائیکل موبائل فون چھین لیا، شہریوں میں خوف و ہراس. ڈی پی او کا پریس کانفرنس کے دوران سنگین وارداتوں میں اضافے کا اعتراف.
منڈی بہائوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 19 دسمبر2021) منڈی بہاءالدین میں ڈاکوؤں سڑکوں پر بے لگام ہوگئے ہیں تاجر مصطفے سپرا دوکان بند کر کے جیسے ہی موٹرسائیکل پر اپنے گھر عثمانیہ محلہ کے دروازے پر پہنچا تواسکے تعاقب میں آنے والے تین مسلح ڈاکوؤں نے اسے اسلحہ کی نوک پر رکھ کر دس لاکھ روپے کی نقدی موبائل فون، دوکان کی چابیاں اور سوزوکی 110 نئی موٹرسائیکل چھین لی اور موقع سے فرار ہوگئے.
یاد رہے کہ گذشتہ چند ہفتوں سے منڈی بہاوالدین ضلع ڈاکوؤں اور چوروں کے نشانہ پر ہے جس کا اعتراف ڈی پی او نے ایک پریس کانفرنس کے موقع پر کر چکے ہیں شہریوں نے بڑھتے ہوئے عدم تحفظ کے احساس پر وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے اور سرعام دندناتے ڈاکوؤں اور چوروں کے خاتمہ کا مطالبہ کیا ہے،