مریم نواز اورکیپٹن صفدر کے صاحبزادے جنید صفدر لندن میں نکاح کے بندھن میں بندھ گئے، تقریب میں والدہ شرکت نہ کرسکیں۔
جنید صفدر اورسابق سینیٹروسابق چیئرمین نیب سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ کےنکاح کی تقریب لینزبرو ہائیڈ پارک کارنر میں لندن کے مقامی وقت کے مطابق اتوار 22 اگست کی شادم 6 بجے ہوئی. تقریب میں بذریعہ آن لائن شرکت کرنے والی مریم نوازنے بیٹے اور بہو کے نکاح کی تصاویر ٹوئٹرپرشیئر کرتے ہوئے کیپشن دیا ‘اللہ ہمیشہ خوش اور آباد رکھے’۔
شادی مبارک جنید صفدر 💐 pic.twitter.com/3D68eyktf9
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) August 22, 2021
Couple of the day! Mr. and Mrs. #JunaidSafdar ❣️ pic.twitter.com/MC64fNyKXP
— Showbiz & News (@ShowbizAndNewz) August 22, 2021
عائشہ سیف کے والد سیف الرحمان کوسابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی کے طور پر جانا جاتا ہے جنہیں دوسری مدت اقتدار کے دوران 1997 میں احتساب بیورو کا چیئرمین مقررکیا گیا تھا۔ ن لیگ کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے بھی تصاویرشیئرکرتے ہوئے مبارکباد دی. مریم نوازنے لندن جانے کیلئے حکومت سے درخواست نہیں کی تھی۔ میاں نواز شریف، دلہا کے ماموں حسن اور حسین نواز اور نوازشریف کے سمدھی سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈاراور ان کی فیملی تقریب میں موجود تھے۔
نکاح کی تقریب ہائیڈ پارک کارنر پر نائٹس برج میں واقع لندن کے انتہائی پُرتعیش اور مہنگے ترین فائیو اسٹار ہوٹل میں منعقد ہوئی ۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید صفدر کی اہلیہ یونیورسٹی کالج آف لندن کی فارغ التحصیل ہیں، اور یہ رشتہ بات بیگم کلثوم نواز نے اپنی وفات سے قبل طے کروایا تھا۔