محرم الحرام کے سلسلہ میں منڈی بہائوالدین میں امن کمیٹی کی میٹنگ

moharram

ڈپٹی کمشنر عثمان خالد خان نے کہا ہے کہ محر م الحرام تما م مسلما نوں کیلئے مقد س مہینہ ہے۔ حضر ت اما م حسین علیہ اسلا م کی قر با نی ہمیں صبر وتحمل اور بر داشت کا در س دیتی ہے۔لہذا علما ئے اکرام اور عوام محر م کے مہینے میں اپنے راویتی امن کو بر قرا ر رکھیں۔

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 15 جولائی2022) انہو ں نے کہا کہ محر م کے دنوں میں ہر تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر اپنی اپنی تحصیل کے فوکل پر سن ہو نگے اور وہ امن و اما ن اوردیگر مسا ئل کے حل کے ذمہ دار ہو نگے۔ لہذا تمام محکمے ضلعی اور تحصیل انتظا میہ سے رابطہ رکھیں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی محکمے کی جا نب سے سستی یا غفلت کو برداشت نہیں کیا جا ئے گا۔

ڈ پٹی کمشنر اپنے آ فس کے کا نفر نس روم میں ضلعی امن کمیٹی کے اجلا س کی صدارت کر تے ہوے ان خیالات کا اظہار کر رہے تھے۔ اجلا س میں ڈ ی پی او ساجد حسین کھوکھر، اے ڈی سی آر آصف محمود، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، تما م ایم سیز کے سی اوز کے علا وہ مختلف مسالک کے علماءاکر ام مو جو د تھے۔

ڈ پٹی کمشنر نے کہا کہ حکو متی پا بند یا ں صر ف امن وامان اور آ پ کے تحفظ کیلئے لگا ئی جا تی ہیں۔اس لئے آ پ کو کو رونا ایس او پیز اور جلسے جلو سوں کے او قا ت کا ر کی پا بند ی کر نی ہو گی۔ ڈ ی پی او ساجد حسین نے سکیو رٹی کے حو الے سے اپنے خیا لا ت کا اظہا ر کر تے ہو ئے کہا کہ ضلع بھر میں 256 جلوسوں اور 1282 مجالس کے پرامن انعقاد کیلئے تما م علما ئے اکرا م کا بھر پو ر تعا ون کی درکارہیں۔

اجلاس میں مختلف مسا لک کے علما ئے کرا م نے اپنے اپنے خیا لا ت کا اظہا ر کیا اور اس با ت کی یقین دہا نی کر ائی کے وہ محر م کے دنو ں میں ضلع میں امن وامان کیلئے بھر پو ر تعا ون کر یں گے۔ کمیٹی کے ممبران نے روٹس کی لا زمی مر مت ،بجلی کے پو لز، بجلی کی تا روں کی درستگی اور دیگر مسائل پر گفتگو کی۔ ڈ پٹی کمشنر نے ان مسا ئل کو حل کر نے کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدا یا ت جا ری کیں۔ ڈ پٹی کمشنر نے کہا کہ ڈ ی سی آ فس میں کنٹر ول روم قا ئم کیا جاے گا جو تما م انتظا ما ت کو ما نیٹر کر ے گا۔

Exit mobile version